اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ رمضان میں ضرورت مندوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے، سید حسن نصراللہ

شیعیت نیوز: سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کے موجودہ اقتصادی اور سماجی حالات کے پیش نظر ضرورت مندوں میں افطاری تقسیم کرنے کا پروگرام خاص اہمیت کا حامل ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے المنار نیٹ ورک پر براہ راست نشر ہونے والی رمضان المبارک کی تقریروں کی پہلی نشست میں تاکید کی ہے کہ ہمیں اس مبارک مہینے میں ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں ضرورت مندوں کیلئے افطاری کا خاص اہتمام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو رقوم یا دیگر طریقوں سے ضرورت مندوں کی مدد اور ان میں افطاری تقسیم کریں ان کے نامہ اعمال میں اجر و ثواب لکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے شہروں اور دیہاتوں میں غریبوں تک افطار پیکج پہنچائیں، تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہمیں ضرورت مند خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے رمضان المبارک میں پوری طرح سے کوشش کرنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : حملہ کیا تو جوابی حملہ کریں گے، ابوعلی العسکری کا امریکہ کو انتباہ

دوسری جانب لبنان کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اس ملک کے درجنوں افراد نے اس ملک کے مرکزی بینک کے سامنے جمع ہوکر لبنان کی قومی کرنسی کی قدر میں کمی اور حالات زندگی کی خرابی کے خلاف احتجاج کیا۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق مظاہرین نے لبنان کے مرکزی بینک کی عمارت کو پٹاخوں سے نشانہ بنایا اور پھر ٹائروں کو آگ لگا دی۔ یہ احتجاج اسی وقت ہوا جب لبنان کی قومی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گر گئی۔

لبنانیوں نے اپنے ذخائر واپس لینے کے لیے اس ملک کے کچھ بینکوں کو یرغمال بنایا اور آگ لگا دی۔

لبنان کی خراب اقتصادی صورت حال کے بگڑنے کے بعد اس ہفتے کے بدھ کو اس ملک کے عوام کی پولیس فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

اس ملک کی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button