مشرق وسطی

شام: صوبۂ حماہ کے ایک صحرا میں داعش نے 15 افراد کے سر قلم کر دیئے

شیعیت نیوز: شام میں دہشت گردوں نے صوبۂ حماہ کے ایک صحرا میں کھمبیاں نکالنے والے 15 افراد کے سر قلم کر دئیے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق داعش نے شام کے صوبے حماہ میں صحرا سے کھمبیاں جمع کرنے والے 15 افراد کے سر قلم کر دئیے ہیں، ان میں سات سویلین اور 8 شامی فوجی شامل ہیں جب کہ 40 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام میں جنگ کے 12 سال گزرنے کے بعد صحرا سے مشروم یا وہی کھمبی تلاش کرکے نکالنے کا کا چلن خاصا بڑھ گیا ہے۔ اگرچہ اپنی روزی روٹی کے لئے کھمبیوں کی تلاش میں سرگرم لوگوں کو اب تک بارہا داعشی دہشت گردوں سے بھی روبرو ہونا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ فروری سے لے کر اب تک صحرائی مشروم تلاش کرنے والے 150 افراد داعش کے ہاتھوں قتل کئے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ داعش اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کو 2017ء میں چار سال کی شدید جنگ کے بعد شکست دے دی گئی تھی لیکن اس کے بچے ہوئے عناصر اب بھی شام اور عراق میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم ایران کے ساتھ تصادم کے خواہاں نہیں ہیں، صدر جو بائیڈن

دوسری جانب غاصب امریکی فوجی مشرقی شام میں ’’الجزیرہ‘‘ آئل فیلڈز سے شامی تیل چوری کرتے رہے۔

نیوز میڈیا نے اعلان کیا کہ غاصب امریکیوں نے سیکڑوں ٹن چوری شدہ تیل سے بھرے درجنوں ٹینکر اور فوجی سازوسامان لے جانے والی گاڑیاں عراق میں اپنے اڈوں پر منتقل کر دیں۔

مقامی ذرائع نے شامی خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ 148 امریکی گاڑیوں کا ایک قافلہ، جس میں شام کا چوری شدہ تیل لے جانے کے لیے 80 ٹینکرز اور 60 دیگر ٹرکوں کے ساتھ 8 امریکی بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں، غیر قانونی طریقے سے الولید کراسنگ کے ذریعے آج شمالی عراق میں داخل ہوا

اس ماہ کی چوتھی تاریخ کو بھی امریکی افواج نے 57 گاڑیوں کے دو قافلوں کو، جن میں درجنوں ٹینکرز جو شامی تیل کا چوری کیا گیا تھا، المحمودیہ اور الولید کی غیر قانونی گزرگاہوں کے ذریعے عراق اسمگل کیا۔

گزشتہ ہفتے شام کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ امریکی افواج شامی تیل کے ہزاروں بیرل غیر قانونی طور پر چوری کر کے اس کی اسمگلنگ کر رہی ہیں اور یہ افواج زلزلہ زدگان کی توانائی کے ان ذرائع کی ضرورت کو کوئی اہمیت نہیں دیتیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button