اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے مشرقی علاقوں میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔

جمعے کی رات شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور (فرات کے مشرق میں) کے دو آئل فیلڈز ’’العمر‘‘ اور گیس ’’کونیکو‘‘ میں دو غیر قانونی امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، حملوں کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے کونیکو گیس فیلڈ پر پرواز کی ہے۔

ایک امریکی فوجی اہلکار نے قطر کی الجزیرہ ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ مشرقی شام میں امریکی اڈوں میں سے ایک کو 8 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن اس راکٹ حملے کے نقصان کا تخمینہ لگا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی مظاہرین پر حملہ، دسیوں زخمی

دوسری طرف فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شام میں امریکی فوجی اڈوں پر آج ہونے والے راکٹ حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز نے اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈوں پر آج ہونے والے راکٹ حملوں کے نتیجے میں امریکہ کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز نے اعلان کیا ہے کہ ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد جاری نہیں کی گئی ہے، تاہم زخمی فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فاکس نیوز نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ پینٹاگون شام میں اپنے اڈوں پر کئے جانے والے راکٹ حملوں کا جواب دینے کیلئے غور کر رہا ہے۔

امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا ہے جب اس سے قبل شام کے دیر الزور پر امریکی اتحاد کے حملوں کے بارے میں متضاد رپورٹیں شائع ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button