مشرق وسطی

اردن پارلیمنٹ کے اراکین کا صہیونی سفیر کو عمان سے نکالنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اردن پارلیمنٹ نے آج متفقہ طور پر صہیونی سفیر کو اس ملک سے نکالے جانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق اردن پارلیمنٹ نے بیتسالل سموٹریچ کے مسلط آمیز مؤقف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اردن کی حکومت سے اس ملک کے دارالحکومت عمان سے صہیونی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اردن پارلیمنٹ کے اراکین نے متفقہ طور پر صہیونی حکومت کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

المیادین کے مطابق، اردن پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران، سموٹریچ کے استعمال کردہ نقشے سے ملتا جلتا ایک نقشہ نصب کیا تھا اور اس پر اردن اور فلسطین کے جھنڈے چھاپے گئے۔

اردن پارلیمنٹ کا یہ اقدام انتہا پسند صہیونی مذہبی جماعت کے رہنما بیتسالل سموٹریچ کے اس مؤقف کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جنہوں نے اتوار کو پیرس میں صہیونی حامیوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں، فلسطین کے وجود سے ہی انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 12 سال بعد؛ سعودی عرب اور شام کے مابین سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق

نیز اس صہیونی وزیر کے اسٹیج پر توسیع پسندی کا نقشہ بھی نصب تھا۔

قانون سازی کے اجلاس کے دوران ایوان نمائندگان کے اسپیکر احمد الصفادی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے جواب میں کارروائی کرے۔

اردنی حکام نے کہا کہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے انہیں بتایا ہے کہ اسرائیل اپنے پڑوسی کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

اردن کی پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر کے تبصروں کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے اقدامات کو “اسرائیلی تکبر” کا عکاس قرار دیتا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کو اپنے ردعمل میں اردن کے نائب وزیر اعظم توفیق کرشن نے کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں اردن کے عوام متحد ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button