مشرق وسطی

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات علاقے کے مفاد میں ہے، شیخ عبداللہ بن زاید

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو مثبت اور پورے علاقے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے منگل کی رات متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلی فون پر مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں عید نوروز اور اس عید کے ماہ مبارک رمضان سے منسلک ہونے پر ایران کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے اسی طرح ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو مثبت اور پورے علاقے کے مفاد میں قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب خطے میں سب سے بڑی طاقت ہے، امیرعبداللہیان

انھوں نے اسی طرح امید ظاہر کی کہ دمشق اور ابوظہبی کے تعلقات، علاقے میں امن و استحکام کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے اور مسلم ملکوں کی مصلحتوں اور مفادات کی خاطر قابل قبول حد تک فروغ پائیں گے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو ابوظہبی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

اس گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بھی کہا کہ یہ بات باعث خوشی ہے کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مختلف سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے سیکیورٹی و اقتصادی حکام کے درمیان حالیہ تعمیری مذاکرات ماضی سے کہیں زیادہ تعلقات کی توسیع کا زمینہ ساز بنیں گے۔

انھوں نے اسی طرح مشترکہ اقتصادی و تجارتی اجلاس تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایران اور سعودی عرب کے حالیہ سمجھوتے کو علاقے کے ملکوں کے درمیان تعاون و یکجہتی کی راہ میں اہم قرار دیا اور شام و متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی تقویت پر خوشی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ تہران اور ابوظہبی کے درمیان صلاح و مشورے اور اس عمل کا فروغ دونوں ملکوں کے تعلقات کی توسیع میں نہایت مددگار ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button