یمن

یمن، صوبۂ الجوف میں عرب اتحاد کے فوجی ڈرون طیارہ تباہ

شیعیت نیوز: یمن پر عرب اتحاد کی جارحیت کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فضائیہ کی دفاعی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر ایک جارح فوجی ڈرون کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج (انصار اللہ) کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ (منگل) دوپہر کے وقت، یمنی فوج کے فضائی دفاع نے چین کے بنائے گئے ایک فوجی ڈرون (ونگ لونگ 2) کو روکا، جو کہ عرب جارح اتحاد سے تعلق رکھتا تھا اور اسے یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فالو اپ کمیٹی کایہودی کالونیوں کی دوبارہ آباد کاری فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ قرار

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کے اس جاسوس طیارے کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کی حاکمیت کی خلاف ورزی اور حملوں کا جواب دینے کےلئے آمادہ ہیں۔

انصاراللہ یمن آرمی اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’اس فوجی ڈرون کو اندرون ملک تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا‘‘۔

یحییٰ سریع نے مزید واضح کیا کہ جارح سعودی اتحاد کی طرف سے یمن کی فضائی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی صورت میں، یمنی مسلح افواج (انصار اللہ) جارحین کی طرف سے یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیشہ تیار اور چوکس ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کئی عرب ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد اپنے پٹھو منصور ہادی کو یمن میں دوبارہ برسراقتدار لانا ہے۔

ان حملوں میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button