عراق

عراقی سربراہان کی جانب سے نوروز کی مبارکباد کا پیغام، نوروز تقاریب کا انعقاد

شیعیت نیوز:عراقی صدر اور وزیراعظم نے ایک پیغام میں نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن و سلامتی کی آرزو کی ہے۔

عراقی ایوان صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عراقی صدر عبداللطیف رشید نے نوروز کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے نوروز کی مبارکباد پیش کی ہے۔

عراقی صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے تمام عراقیوں کو نوروز اور نئے سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عبداللطیف رشید نے مزید کہا کہ عید نوروز زندگی، اتحاد اور رواداری کی تجدید کا پیغام ہے اور ہم آرزو کرتے ہیں کہ نوروز اور بہار استحکام، سلامتی، دوستی اور پرامن بقائے باہمی، رواداری اور شہریوں کی خدمت اور کامیابیوں کو مزید تقویت ملنے کا باعث بنے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بھی اپنے ایک پیغام میں عید نوروز کی مبارکباد دی۔

عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پوری عراقی قوم کو نوروز کی مبارکباد دی ہے۔

السودانی نے ہمسایہ اور دوست ممالک کے حکمرانوں اور عوام کو بھی نوروز کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے خدا سے سب کیلئے خیر و برکت، امن و امان اور ترقی کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی وزیر کی جانب سے متنازعہ نقشے کا معاملہ، اردن کا اظہار ناراضگی

دوسری جانب عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کےلئے مذاکرات کریں گے، اس کے علاوہ پانی، سرحدوں پر امنیت اور تجارتی تعاون جیسے حساس موضوعات بھی ان کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

یاد ر ہے کہ انہیں اس دورے کی دعوت ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے دی تھی۔

عراقی صدر عبدالطیف جمال رشید ایک وفد کے ہمراہ نیویارک میں ہونے والے کانفرنس میں شرکت کےلئے روانہ ہوگئے ہیں جس کا عنوان پانی، پائیدار ترقی کےلئے، ہے یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے تعاون سے 22 سے 24 مارچ تک نیویارک میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button