اہم ترین خبریںلبنان

امریکی کردار ختم، علاقے میں نئی طاقتیں سامنے آ رہی ہیں، عباس قدوح

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے ایک عہدیدار عباس قدوح کا کہنا ہے کہ امریکہ اب مغربی ایشیا میں فیصلہ لینے والا نہیں رہا اور خطے میں نئی ​​طاقتیں سامنے آ رہی ہیں۔

حزب اللہ لبنان میں عرب تعلقات کے شعبے کے سیکریٹری عباس قدوح نے اس بات پر زور دیا کہ ہم جن علاقائی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، بہت تیزی سے رونما ہو رہی ہیں اور ان تبدیلیوں سے عرب اقوام کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نئے ہجری شمسی سال 1402 کے آغاز کی مناسبت سے آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام نوروز

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی تبدیلیوں نے نئی قوتیں پیدا کی ہیں کہ امریکہ مغربی ایشیا کے اس علاقے میں کبھی فیصلہ کرنے والا نہیں ہو گا۔

حزب اللہ لبنان کے اس عہدیدار نے دمشق میں عرب جماعتوں کے اجلاس کے دوران تاکید کی کہ ہم عرب اقوام کو بیدار کرنے اور اس ملک کے خلاف مغربی اقتصادی پابندیوں کے مقابلے میں شام کی مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علی رمزی الاسود کے قتل سے صہیونی دشمن کے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے، حزب اللہ

عباس قدوح نے کہا کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعے وہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو وہ فوجی جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شامی قوم ان تمام منصوبوں کے خلاف کھڑی ہے اور ان پابندیوں کو بے اثر بنانے میں عظیم کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے جیسا کہ گزشتہ برسوں میں دہشت گردی کے خلاف اس کی فوجی کامیابیاں تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button