مشرق وسطی

شام میں جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر علی رمزی کا قتل

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے عسکری ونگ کے ایک سینیئر کمانڈر علی رمزی شام کے صوبہ دمشق میں شہید کر دیئے گئے ہیں۔

جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آج دوپہر کو خبر دی ہے کہ شام میں ان کے ایک کمانڈر کو قتل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سرایا القدس کے سینیئر رہنما علی رمزی الاسود دمشق میں صیہونی ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید کر دیئے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آج صبح ایک بزدلانہ کارروائی میں علی رمزی الاسود کو قتل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علی رمزی ایک فلسطینی پناہ گزین تھے کہ جن کے خاندان نے 1948ء میں حیفاء سے شام ہجرت کی تھی۔ وہ اپنی ہجرت کے ابتدائی سالوں میں ہی جہاد اسلامی کے رکن بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خدارا ملک کو بند گلی میں طرف نا دھکیلا جائے کہ جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو،علامہ راجہ ناصرعباس

فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی نے اسرائیل کو اس کارروائی کا ذمے دار ٹھہرایا اور کہا کہ صیہونی حکومت کو عنقریب اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

صدر بشارالاسد نے اتوار کو ابوظہبی میں اپنے اماراتی ہم منصب شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہیں توپوں کی سلامی بھی دی گئی جب کہ ایک قافلے کی شکل میں شاہی محل پہنچایا گیا۔

بشارالاسد کا جہاز اماراتی فضائی حدود میں پہنچا تو ان کے جہاز کا استقبال اماراتی لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات اور شام کے درمیان امن مذاکرات گزشتہ ماہ عمان میں ہوئے تھے۔ بشارالاسد امارات کے اس دورے سے قبل ماسکو میں صدر پوٹن سے بھی مل چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button