شہر قائد کی نامور مذہبی وسماجی شخصیات کا مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان
شیعیت نیوز: کراچی کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت یعقوب شہباز، چیئرمین امام بارگاہ حیدرکرار ع رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی توسیع تنظیم مہم جاری ، مسجد سید الشہداءؑ آئی آر سی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ تقریب میں معروف شیعہ بلڈر و رہنما یعقوب شہباز، معروف سماجی شخصیت و چیئرمین امام بارگاہ حیدرکرار ع رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مسلسل سیاسی انتقام پر مبنی بلا جواز گرفتاریاں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ مختار احمد امامی اورکراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری سمیت دیگر رہنماوں نے تنظیم میں شمولیت پر استقبال کیا۔اس موقع پر تنظیمی ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔







