عراق

ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ کی اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات

شیعیت نیوز: ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے ریئرایڈمرل علی شمخانی آج عراقی دورے پر اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچے ہیں۔ بغداد ائیر پورٹ پر پرتباک استقبال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کا نمائندہ اور سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی کا عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچنے پر ان کے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی نے شاندار استقبال کیا ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق عراقی سربراہ نیشنل سیکورٹی کمیشن قاسم الاعرجی کی دعوت پر انجام پانے والے اس دورے کے دوران علی شمخانی متعدد عراقی سیاسی و اقتصادی حکام کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع، اقتصادی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ گہرائی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سکیورٹی کے معاہدے پر دستخط جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایران کی اعلی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان سیکورٹی کے معاہدوں پر مکمل عملدرآمد سے ہمہ جانبہ تعاون اور ترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس، انسانی حقوق کے نام پر دوغلے پن سے گریز کرے، ایرانی وزارت خارجہ

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے جامع سیکورٹی معاہدے پر پوری طرح سے عمل درآمد سے دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی بدامنی کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی جس کے مثبت سیاسی اور اقتصادی نتائج بھی برآمد ہوں گے ۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ امریکہ کی بحران پیدا کرنے والی پالیسیوں اور اقدامات ہی علاقے اور عراق میں بدامنی کی جڑ ہیں اور امریکی شیطنت بدستور جاری ہے ۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی میں عراق کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ علاقے کے مسائل اغیار کی مداخلت کے بغیر ہمسایہ اور خطے کےممالک خود حل کرسکتے ہیں ۔

عراق کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر قاسم الاعرجی نے بھی کہا کہ بلاشبہہ سیکورٹی معاہدہ دونوں ملکوں کے مفادات کا پہلے سے زیادہ تحفظ کرے گا ۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا یہ دورہ ان کے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی کی دعوت پر انجام پارہا ہے۔

اس دورے میں شمخانی سمیت ایرانی مرکزی بینک کے گورنر جنرل، وزارت خارجہ کے خصوصی اقتصادی نمائندہ اور خلیجی ممالک کے امور خارجہ کے وزیر معاون بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button