ایران

فرانس، انسانی حقوق کے نام پر دوغلے پن سے گریز کرے، ایرانی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فرانس انسانی حقوق کے نام پر دوغلے پن سے گریز کرے، انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد فرانسیسی حکومت کی دوغلی پالیسی کی دلیل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ پر فرانسیسی پولیس کا تشدد کا ناقابل قبول اقدام ہے اور یہ اس حکومت کے جھوٹے جمہوری اصولوں اور آزادی بیان سے غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم فرانسیسی حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے نام پر دوغلے پن اور مظاہرین پر تشدد کرنے سے گریز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا ماریوپول شہر کا غیر متوقع دورہ

دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سمجھوتے کو علاقے کی ترقی اور استحکام کے لئے مرکزی حیثیت کا حامل قرار دیا ہے

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے سماجی رابطہ عامہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ دو ہمسایہ ممالک یعنی  ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کو رواں شمسی سال کے اہم ترین واقعات میں قرار دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات چین کی میزبانی اور سہولت کاری اور اس سے قبل عراق اور عمان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے علاقائی اتحاد اور تعاون پر اہم اثرات مرتب ہوں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات پر مبنی علاقائی اتحاد کی جانب اس قدم اور مغربی ایشیا اور خلیج فارس کی جیواسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظر علاقے کے عوام توانائی کے سرشار قدرتی ذخائر اور حاصل ہونے والی دولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ دس مارچ کو ایران اور سعودی عرب نے بیجنگ شہر میں تعلقات بحال کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ تہران اور ریاض نے سات سال بعد تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button