اہم ترین خبریںپاکستان

18مارچ 2013،استاد سبط جعفرزیدیؒ کی مظلومانہ شہادت کو 10برس بیت گئے

شہید سبط جعفر اردو مرثیہ کے بانیوں میں شمار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم شاعر اہلبیت (ع) بھی شمار ہوتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں ہزاروں سوزخوانوں اور نوحہ خوانوں سمیت شاعروں کی تربیت کی جو رہتی دنیا تک اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

شیعیت نیوز: شہیداستاد سبط جعفرزیدیؒ کی مظلومانہ شہادت کو 10برس بیت گئے،شہید کے چاہنے والے آج بھی استاد کی یاد کوان کی پرسوز آواز کی صورت میں اپنے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔

سال 2013ء ملت جعفریہ پاکستان پر کسی قیامت سے کم نہیں تھا ، اس برس جہاں سینکڑوں شیعہ علماء، نوجوان، ڈاکٹرز ، تاجر اور اساتذہ تکفیری وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں بےدردی سے شہید کیئے گئے وہیں اس ملک وقوم اور مکتب اہل بیتؑ کے ایک عظیم فرزند ، ماہر تعلیم و قانون، رونق ِ فرش عزاپروفیسر سید سبط جعفرزیدی ؒ کو بھی شہید کرکے ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالےبین الاقوامی شہرت یافتہ سوز خوان اور شاعر اہلبیت (ع) شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ کی دسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی گلزار شہداء میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری

شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ 18 مارچ 2013ء کو تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے۔شہید سبط جعفر اردو مرثیہ کے بانیوں میں شمار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم شاعر اہلبیت (ع) بھی شمار ہوتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں ہزاروں سوزخوانوں اور نوحہ خوانوں سمیت شاعروں کی تربیت کی جو رہتی دنیا تک اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ تدریس کے شعبے سے وابستہ اور گریڈ 20کے سرکاری ملازم تھے ، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے انہیں اس وقت شہید کیا جب وہ اپنے لیاقت آباد میں قائم کالج سے فرائض کی انجام دہی کے بعد اپنی انتہائی خستہ حال موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے۔

شہید استاد سبط جعفر زیدی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، درندہ صفت دہشت گردوں نے اس ملک وقوم سے وہ گوہر نایاب چھین لیا ہے جس کا نعم البدل شائد اب کبھی میسرنہ آئے، دس برس گذر جانےکے باوجود آج تک ریاست اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے اس عظیم شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button