چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
دعا گو ہوں کہ رب کریم آپ کے برادر مرحوم کو جوار معصومینؑ میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا ہو۔ آمین

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی خط میں انہوں نے کہا کہ آپ کے برادر محترم کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا ہے، بھائی کا فراق یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے، ایسے عظیم رشتے کا یوں جدا ہوجانا یقیناً ایک انتہائی کرب ناک غم ہے تاہم حکم ربانی سے مفر بھی تو نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں سیرت معصومین علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے،علامہ باقر زیدی
انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی ان ساعتوں میں میری طرف سے تعزیت و تسلیت پیش خدمت ہے۔دعا گو ہوں کہ رب کریم آپ کے برادر مرحوم کو جوار معصومینؑ میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا ہو۔ آمین