اہم ترین خبریںمشرق وسطی

تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے ، شامی صدر بشار اسد

شیعیت نیوز: شام کے صدر کا خیال ہے مغرب نے روس کے خلاف یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر کے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

شام کے صدر بشار الاسد نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پوتین اور روس کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے علاوہ ریانووستی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو بھی کی۔

اس گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یورپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی مدد کر کے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور ماضی کی نسبت تیسری عالمی جنگ جدید ترین ہتھیاروں سے لڑی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، داعش کے خلاف ایک اور آپریشن، وادی الشای میں ایک ٹھکانہ تباہ

بشار اسد کا کہنا تھا کہ جنوبی اور مشرقی یوکرین کے 4 علاقے لوہانسک، دونتسک، خرسون اور زاپوریژیا نے ستمبر 2022 میں ریفرنڈم کے ذریعے روس کے ساتھ الحاق کیا، اس لئے وہ روس کے تاریخی علاقے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام روس کے ساتھ ان علاقوں کے الحاق سے پہلے بھی انہیں روس کا حصہ سمجھتا تھا۔

شام کے صدر بشار الاسد نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں صیہونی پالیسیوں کا اختتام اور مقاومت کا آغاز ہوچکا ہے، مروان عیسیٰ

اس ملاقات میںروسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

صدر بشار الاسد نے شام میں خانہ جنگی کے دوران روس کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر روس کے شکر گزار ہیں۔ روس خود حالت جنگ میں ہونے کے باوجود شام کا ساتھ دینے سے پیچھے نہیں ہٹا۔

شامی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام یوکرین جنگ میں روس کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button