عراق

عراق، داعش کے خلاف ایک اور آپریشن، وادی الشای میں ایک ٹھکانہ تباہ

شیعیت نیوز: داعش کی باقیات کے خلاف برسر پیکار عراقی فوج نے کرکوک کے علاقے وادی الشای میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ترجمان یحییٰ رسول نے بتایا کہ کرکوک کے علاقے وادی الشای میں داعش دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

عراقی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ آپریشن خفیہ معلومات اور سرچ آپریشن کے دوران کیا گیا۔

عراقی فورسز ان دنوں داعشی اور تکفیری دہشت گردوں کا تعاقب کرکے انہیں ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں شمالی عراق میں فوج نے اپنے ایک آپریشن کے دوران داعش کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک اور صوبہ حویجہ اور صلاح الدین شہر میں 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شرم الشیخ سربراہ اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کو شرکت کی دعوت

دوسری جانب عراقی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ کردستان کے علاقے میں ترکی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس سے 7 ترک فوجی ہلاک ہوگئے، جبکہ انقرہ نے اس واقعے کی تردید کی ہے۔

بغداد کے مقامی ذرائع نے بدھ کی شب خبر دی ہے کہ عراق کے شمالی صوبہ دھوک کی آئل فیلڈ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ترکی کا ہے اور اس حادثے میں انقرہ کے سات فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی میڈیا کی جانب سے ابھی تک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات نہیں بتائی جا سکیں۔ اس خبر کے نشر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ترکی کی وزارت دفاع نے دھوک میں اپنے کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تردید کی ہے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی نے ترک وزارت دفاع کے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گرنے والے ہیلی کاپٹر کا ترکی سے کوئی تعلق نہیں۔

اس ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بدھ کی شب ترکی کا کوئی بھی ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقے میں محو پرواز نہیں تھا۔ یہ سب کچھ ایسے حالات میں ظاہر ہو رہا ہے، جب گذشتہ کئی مہینوں سے ترکی کا فوجی اڈہ شمالی عراق میں نامعلوم گروہ کو اپنے ڈرون اور راکٹ حملے کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ترکی کافی عرصے سے کُرد دہشت گرد گروہ PKK کو نشانہ بنانے کے بہانے سے عراقی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button