عراقی عوام کا حشد الشعبی کے امدادی کارکن کا شام سے واپسی پر پرتپاک استقبال

شیعیت نیوز: منگل کی رات حشد الشعبی کے امدادی کارکن شام میں زلزلہ زدگان کی کچھ ہفتے مدد کے بعد بغداد واپس لوٹے جہاں کثیر تعداد میں عراقی عوام نے ان کا پرتباک استقبال کی۔
رپورٹ کے مطابق، منگل کی رات عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے امدادی کارکن شام میں زلزلہ زدگان کی کئی ہفتوں پر محیط مدد اور امدادی سرگرمیوں کے بعد بغداد واپس لوٹے جہاں کثیر تعداد میں عراقی عوام نے ان کا پرتباک استقبال کی۔
حشد الشعبی رضاکار فورس کے اہلکار جنہوں نے عراق میں داعشی دہشت گردوں کو شکست دینے میں نمایاں کردار ادا کیا، ان ابتدائی امدادی گروپس میں شامل تھے جو گزشتہ ماہ آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے شام پہنچے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بڑے زلزلے نے ترکی کے جنوبی علاقوں اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ اے ایف پی نے امریکی سیسمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی ترکی میں ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 تھی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خاتمے کے بارے میں سید حسن نصر اللہ کا بیان درست ہے، عاموس ہرئیل
دوسری جانب ایران کے محکمہ ریلوے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ تہران سے کربلا کے روٹ پر ٹرین سروس کی بحالی پر اتفاق ہوچکا ہے۔
ایران کے محکمہ ریلوے کے سربراہ سید میعاد صالحی نے کہا ہے کہ بغداد میں منعقدہ ایران اور عراق کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں طے پایا کہ شلمچہ سے بصرہ کے مابین ریلوے لائن بچھانے کی رفتار تیز کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کی ریلوے لائن کو خسروی بارڈر کے ذریعے جوڑنے پر بھی اتفاق حاصل ہوا۔
ایران کے محکمہ ریلوے کے سربراہ نے بتایا کہ تہران سے کربلا جانے والی ریل سروس کو بھی بحال کرنے کی رفتار میں اضافہ کیا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور عراق کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا پانچواں اجلاس اتوار کے روز شروع ہوا تھا جو کہ آج اختتام پذیر ہوا۔
باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کے دوران ایران اور عراق کی تجارت میں تیئس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تہران اور بغداد کی تجارت کا حجم نو ارب ڈالر قرار دیا گیا ہے۔