دنیا

امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایران کے ساتھ رابطہ جاری ہے، جیک سلیوان

شیعیت نیوز: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہری شہریت والے قیدیوں کی رہائی کے لیے تہران کے ساتھ واشنگٹن کا رابطہ جاری ہے۔

یہ بات جیک سلیوان نے پیر کے روز ایران میں دوہری شہریت والے قیدیوں کے بارے میں کہی۔

امریکہ ایران میں زیر حراست امریکی قیدیوں کو جلد از جلد رہا کرنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت اور رابطے کو جاری رکھےگا۔

جیک سلیوان نے کہا کہ اس وقت کوئی ڈیل نہیں ہے اور آخری چیز جو ہم کرنا چاہتے ہیں وہ امریکی خاندانوں جو اپنے پیاروں کا انتظار کر رہے ہیں، کو جھوٹی امید دینا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز کہا کہ ایران اور امریکہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور اگر امریکہ کی جانب سے سب کچھ ٹھیک ہوئے تو ہم مختصر مدت میں قیدیوں کے تبادلے کا مشاہدہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بحران یمن کا شروع سے ہی کوئی فوجی راہ حل نہیں تھا، علی اصغر خاجی

دوسری جانب امریکی محکمہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں بڑھتے جرائم کی بھینٹ چڑھنے والے نصف سے زائد لوگوں کو نسل پرستی کی بنا پر جرائم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں، جو انسانی حقوق و آزادی کے تحفظ کا دعویدار ملک ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ایک مظہر کی حیثیت سے اس ملک میں سیاہ فام ہونے، تعلیمی امتیاز، ملازمت اور نسل پرستی کی بنیاد پر لوگوں کو جرائم کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ پولیس ایف بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں بڑھتے جرائم کی بھینٹ چڑھنے والے نصف سے زائد لوگوں کو نسلی امتیاز کی بنا پر جرائم کا نشانہ بنایا گیا ہے اور سن دو ہزار اکیس میں ان جرائم میں بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ پولیس ایف بی آئی نے اسی طرح یہ اعلان بھی کیا ہے کہ پینسٹھ فیصد افراد جو نفرت کا نشانہ بنے ہیں وہ نسل پرستی کا شکار ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بڑھتے جرائم میں دو ہزار سے زائد سیاہ فام شہریوں پر کئے جانے والے نسل پرستانہ حملے شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں اسپین اور ایشیائی ملکوں کے شہریوں کے خلاف حملوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button