ایران

بحران یمن کا شروع سے ہی کوئی فوجی راہ حل نہیں تھا، علی اصغر خاجی

شیعیت نیوز: سیاسی امور میں ایران کے وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر علی اصغر خاجی نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران نے شروع دن سے ہی یہ کہا ہے کہ بحران یمن کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا اور مسئلے کو پرامن سیاسی طریقے سے صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

خصوصی سیاسی امور میں ایران کے وزیر خارجہ کے سینیئر مشیرعلی اصغر خاجی نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ہانس گرونڈ برگ سے تہران میں ہونے والی گفتگو میں یمن کے خلاف محاصرے کے خاتمے، جنگ بندی اور قیام امن کے لئے ایران کی جانب سے بروئے کار لائی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں : ادیان و مذاہب یونیورسٹی ایران کے چانسلر کی پوپ فرانسس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

علی اصغر خاجی نے بحران یمن کو ختم کئے جانے کے لئے موثر طریقے اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں انسانی صورت حال کو بہتر بنائے جانے پر اقوام متحدہ سمیت سب کی خاص توجہ ہونی چاہیئے۔

اس ملاقات میں یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ہانس گرونڈ برگ نے بھی دو طرقہ تعلقات کی بحالی کے بارے میں ایران اور سعودی عرب کے حالیہ سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سمجھوتے کو یمن سمیت علاقے کے تمام ملکوں کے لئے مثبت نتائچ کا حامل قرار دیا۔

اس ملاقات میں سیاسی امور میں ایران کے وزیر خارجہ کے سینیئر مشیرعلی اصغر خاجی اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ہانس گرونڈ برگ نے اسی طرح یمن میں امن کے مستقبل اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button