اہم ترین خبریںمشرق وسطی

امریکہ نے شام میں داعشی دہشت گردوں کو اپنے بیس کیمپوں میں منتقل کردیا

شیعیت نیوز : لبنانی ٹی وی المنار نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر داعشی دہشت گردوں کو اپنے بیس کیمپوں میں منتقل کردیا ہے۔

لبنان کے المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں نے ڈیڑھ سو داعشی دہشت گردوں کو شام کے علاقے دیر الزور میں واقع اپنے بیس کیمپ میں منتقل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ان دہشت گردوں کو شام کے شمالی علاقے حسکہ سے دیر الزور شہر کے قریب الشدادی اور العمر کے بیس کیمپوں میں منتقل کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان داعشی دہشت گردوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب سربراہی اجلاس میں ایران و شام کی موجودگی کیلئے سعودی عرب کی کوششیں

اتوار کے روز بھی امریکی دہشت گردوں کے ہیلی کاپٹر حسکہ شہر کی جیل میں قید دسیوں داعشی عناصر کو لے کر حمص شہر کے مشرق میں واقع اپنے التنف بیس کیمپ پہنچے تھے۔

در ایں اثنا مقامی ذرائع نے بھی خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر الصناعیہ اسکول سے داعشی دہشت گردوں کو بھر کر الشدادی اور حقل عمر کے دو امریکی غیر قانونی بیس کیمپوں کی طرف پرواز کر گئے۔

خیال رہے کہ داعشی دہشت گردوں کی امریکی اڈوں میں منتقلی ایک ایسا موضوع ہے جس کی خبریں آئے دن منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد شام کے محفوظ رہائشی علاقوں پر حملے اور ملک کی بنیادی تنصیبات کے علاوہ شامی فوج کے مراکز کو نشانہ بنانا ہے۔

اب تک ذرائع ابلاغ بارہا یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ امریکہ داعشیوں کو اپنے بیس کیمپوں میں منتقل کرنے کے بعد انہیں صرف شام ہی نہیں بلکہ افغانستان اور حتیٰ یوکرین جیسی جگہوں پر بھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button