مغربی کنارے میں جھڑپوں میں ایک فلسطینی بچہ مامون عودہ شہید، درجنوں زخمی

11 مارچ, 2023 14:03

شیعیت نیوز: کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک 16 سالہ فلسطینی بچے امیر مامون عودہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کل جمعہ کو مغربی کنارے کے کنارے کے ختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ قلقیلیہ کے شمالی دروازے پر فوجی چوکی کے قریب ہونے والی جھڑپوں کے دوران سولہ سالہ مامون عودہ کے سینے میں متعدد گولیاں پیوست ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

اسرائیلی فوجیوں نے شہریوں پر براہ راست اور دھاتی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں مامون عودہ نامی لڑکے کو سینے میں گولیاں لگیں جس کے بعد اسے قلقیلیہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مامون عودہ نامی بچے کی شہادت کے بعد سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 81 ہو گئی ہے جن میں 15 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

نابلس میں درجنوں شہریوں نے شہر کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں جبل صبیح کے مضافات میں جمعہ کی نماز ادا کی اور آباد کاری اور ’’ایویٹر‘‘ کالونی کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے جلوس نکالا۔

یہ بھی پڑھیں : الجہاد الاسلامی فی فلسطین اور حماس کی جانب سے تہران۔ریاض معاہدے کا خیرمقدم

دوسری جانب جمعہ کی صبح فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےمیں ایک فلسطینی نوجوان کو ایک آباد کار نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیت اور قلقیلیہ کے درمیان واقع ’’ڈورٹ فارم‘‘ چوکی کے قریب یہودی آباد کاروں کو چاقو مارنے کی کوشش کی جس پر اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

عبرانی ’کان‘ عبرانی ریڈیو کے مطابق نوجوان کئی چاقوؤں کے ساتھ ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگاتا ہوا آباد کار کے قریب پہنچا اور آباد کار پر وار کرنے کی کوشش کی جس نے اس پر گولی چلا دی۔ جس سے ان کی فوری موت واقع ہو گئی۔

عبرانی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ اس کے قبضے سے چاقو اور مقامی ساختہ دوسرے دستی ہتھیار بھی ملے۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے اسے عبد الکریم بدیع الشیخ (عمر21 سال) کی موت کی اطلاع دی ہے، جب ایک آباد کار نے اسے قلقیلیہ کے قریب گولی مار دی۔

جمعہ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے قلقیلیہ کے جنوب میں واقع سنیریہ گاؤں پر دھاوا بول دیا۔

3:07 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top