شہدائے جبع سپرد خاک، جنازے میں عوام کا جم غفیر شریک

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کو کل ان کے آبائی علاقے جبع میں سپرد خاک کردیا گیا۔ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شہدائے جبع کے جنازے میں شرکت کی۔
جمعرات کی سہ پہر ہزاروں فلسطینی عوام نے جنین کے شہدائے جبع کی آخری رسومات اور تدفین میں شرکت کی۔ ان فلسطینیوں کواسرائیلی غاصب فوج نے جبع کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
شہید ہونے والوں کی شناخت 26 سالہ سفیان عدنان اسماعیل فاخوری، پچیس سالہ نائف احمد یوسف ملایشہ اور 22 سالہ احمد محمد ذیب فشافشہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔
جنازے میں میں شریک شہریوں نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں : کشیدگی میں اضافہ کیا تو دنداں شکن جواب ہوگا، حماس کا تل ابیب کو انتباہ
جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج کی ایک خصوصی فورس نے جنین کے قصبے جبع میں گھس کر جنین بٹالین کے مزاحمت کاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا جو ایک گاڑی میں سوار تھے۔ ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہو گئے۔
ادھر جبع قصبے میں مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں، اس دوران مزاحمتی کارکنوں نے اڑنے والے ڈرون کو مار گرایا۔
دوسری جانب آج جمعرات کو اسرائیلی قابض بحریہ نے چار ماہی گیر اس وقت زخمی کر دیے جب وہ غزہ شہر کے سمندر میں اپنا کام کر رہے تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض کشتیوں نے غزہ شہر کے ساحل سے چار ماہی گیروں کو لے جانے والی ماہی گیری کی ایک کشتی پر ربڑ کی گولیاں برسائیں جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والے ماہی گیروں میں محمد عبدالرحمن بکر، محمود محمد سعد بکر، خمیس محمد سعد بکر اور یسری زکریا بکر شامل ہیں۔