اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجی جارحیت، جبع گاؤں میں مزید 4 فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں شہر جنین کے ایک جبع گاؤں پر حملہ کردیا جس میں کم از کم تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ صہیونی فوج نے جنین کے شورش زدہ شہر کے جنوب میں واقع گاؤں جبع پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی اسرائیلی فوجی آپریشن کے دوران اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ گزشتہ چند ماہ سے جبع گاؤں حریت کے متوالے فلسطینی نوجوانوں کے ایک ابھرتے ہوئے گروپ کا مسکن بنا ہوا ہے جس نے اسرائیلی قبضے کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہیں۔ اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کو چھپنواں سال چل رہا ہے۔

دو روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں زخمی ہونے والا ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت نے بچے 14 سالہ ولید سعد داؤد نصار کی موت کی تصدیق کی ہے دو دن قبل جنین میں پیٹ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں چندہ جمع کرنے والے امام مسجد گرفتار

دریں اثنا مشرقی القدس کے شمال میں اسرائیلی فائرنگ سے 7 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں الرام قصبے پر چھاپہ مار کارروائی کرکے اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کرکے سات فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ الرام قصبے پر چھاپے کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

ادھر فلسطینی اسیران کلب نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ جنین کے جنوب میں ایک فوجی چوکی سے گزر رہے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 74 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں سے 27 شہداء شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین سے تھے۔

گذشتہ منگل کو اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ پر دھاوا بولا، ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا، جس کے دوران مسلح جھڑپوں کے بعد حوارہ آپریشن کرنے والے القسامی عبدالفتاح خروشہ سمیت چھ مزاحمتی کارکن شہید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button