اہم ترین خبریںعراق

دنیائے تشیع کے مرجع آیت اللہ سیستانی سے ویٹیکن کے وفد کی ملاقات

شیعیت نیوز: دنیائے تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ السیستانی نے عراق کے شہر نجف اشرف میں ویٹیکن اسٹیٹ کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق دنیائے تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی السیستانی نے مقدس شہر نجف اشرف میں ویٹیکن اسٹیٹ کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی۔ دنیا بھر میں عیسائیت کی نمائندگی کرنے والی ویٹیکن اسٹیٹ کے وفد کی سربراہی پونٹیفیکل کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین کارڈینل میگوئل اینجلو ایوزو گوکسو کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : داعشی دہشت گردوں کے حملے میں 3 شامی فوجیوں کی شہادت

دنیائے تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجع عالی قدر سید علی السیستانی نے ویٹیکن اسٹیٹ کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی کارڈینل میگوئل اینجلو ایوزو گوکسو کر رہے تھے جو بین المذاہب مکالمے کے لیے پونٹیفیکل کونسل کے سربراہ ہیں۔

بیان کے مطابق کارڈینل گیکسو نے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نام پاپ فرانسیس کا پیغام بھی پہنچایا جس میں انہوں نے نجف اشرف میں اپنے استقبال اور اس شیعہ مرجع تقلید سے ملاقات کے ایک سال مکمل ہونے پر شکریہ اور قدر دانی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی مسیحیوں کے عالمی مذہبی روحانی پیشوا پاپائے اعظم یونان جناب ائیرو نیموس سے ملاقات

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کہ اعلی پاپائی وفد میں پونٹیفیکل کونسل برائے بین المذاہب مکالمے کے صدر کارڈنل میگوئل اینجلو ایوزو گوکسو کے ساتھ کونسل کے سیکریٹری مارکوس سولو اور عراق میں ویٹیکن ایمبیسی کے سکریٹری چارلس لوانگا سونا بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button