اٹک، جامعہ جعفریہ جنڈ میں نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد
شیعیت نیوز: جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک کے زیراہتمام نہج البلاغہ کانفرنـــــس منعقد ہوئی۔ جنڈ میں منعقد ہونیوالی نہج البلاغہ کانفرنس سے مرکزی سیکـــرٹری جنرل شیـــــعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیـــر حســـن میثــــمی نے خصوصی نے خطاب کیا۔ سالانہ نہج البلاغہ کانفرنس میں علماء کرام اور مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام یوم ولادت امام مہدیؑ پرمرکزی شب دعا کا عظیم الشان اجتماع
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ملکی و معــــروضی حــــالات پر گفتگو کی۔ جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ جلسے کے موقع پر منعقد ہونیوالی نہج البلاغہ کانفرنس میں دیگر مدارس کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔







