اہم ترین خبریںیمن

ملک میں امریکہ کی بڑھتی سرگرمیوں پر انصار اللہِ یمن کا سخت انتباہ

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے ملک کے ساحلی علاقوں اور جزیروں میں امریکہ کی بڑھتی سرگرمیوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو صوبوں حضرموت اور المہرہ میں امریکہ کی سرگرمیاں یمن کے اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت کی آشکارا اور خطرناک خلاف ورزی ہیں اور یہ درحقیقت گزشتہ آٹھ برسوں سے یمنی عوام کے خلاف جاری اس کی جارحیتوں کا ہی تسلسل ہی ہے۔

بیان میں مذکورہ دو صوبوں میں امریکہ کی بڑھتی سرگرمیوں کی سخت مذمت کے ساتھ ساتھ اس کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا۔ بیان میں اسی طرح ملک کے کسی بھی حصے میں بیگانہ طاقتوں کی موجودگی اور اس کی بڑھتی سرگرمیوں کی سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے یہ واضح کیا گیا ہے کہ تمام تر قانونی وسائل و ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اپنی سرزمین کا دفاع اور جارح قوتوں سے مقابلہ یمنی عوام کا مسلمہ حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سفارت کاری پر پابند ہے، جوہری تنصیبات کے معائنے میں اضافے کی بات نہیں ہے، کنعانی

تحریک انصار اللہ نے اپنے بیان میں جارح سعودی اتحاد کی گماشتہ آلہ کار حکومت کو اس قسم کے خیانت آمیز اقدامات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جارح قوتوں کے خلاف یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں عزت و شرف اور حریت کے ساتھ عوامی مزاحمت پر زور دیا۔

ساتھ ہی بیان میں یمنی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی مادری سرزمین کو دشمن کے چنگل سے نجات دلانے کے لئے اپنے اموال، مجاہدین اور مؤثر اقدامات کے ذریعے میدان کارزار میں سرگرم عوامی مزاحمت کی حمایت و نصرت کریں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ کی حمایت اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض ملکوں کے ساتھ اتحاد تشکیل دے کر یمن کو دو ہزار پندرہ سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور یمنی عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے کے لئے اس ملک کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو جارح سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے دیگر بچے زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button