آج تک سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشتگردوں کو کیفرکردارتک نہیں پہنچایا جاسکا، علامہ شبیر میثمی

04 مارچ, 2023 14:55

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کی دسویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ آج تک سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، پاکستان کے دو بڑے ستون ہیں ریاست اور عوام، ریاست پاکستان آج بھی قائم ہے عوام بھی موجود ہیں مگر ملک جس ڈگر پر آج پہنچ چکا ہے یہ آئین گریزی خواہشات اور مفادات کے ٹکراوُ کا نتیجہ ہے، اسی سبب سانحہ عباس ٹاؤن جیسے بدترین سانحات رونما ہوئے، ملک بدامنی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا، آج ملک سیاسی و معاشی بدترین عدم استحکام کا شکار ہے، ریاست کو چلانے والے نظام آئین اور قانون کی حکمرانی تھی جسے بار بار بے توقیر و بے وقعت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت علی اکبر ع والد گرامی کے ساتھ دین اسلام کی سربلندی کے لئے مصروف عمل رہے، علامہ راجہ ناصر

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ غلطیوں سے سبق سیکھا جائے، ہماری ریاست کے دو اصول ہیں پہلی منزل جو حاصل کی گئی وہ ریاست پاکستان تھی دوسرا اور سب سے اہم جز عوام تھے ان دونوں ستونوں اور عوامل کو آگے بڑھنے کیلئے جو نظام وضع کیا گیا اسے دستور پاکستان کہتے ہیں، مگر کیا روز اول سے اس نظام کو چلنے نہیں دیا گیا، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم نہیں کی گئی بلکہ اس کے برعکس خواہشات اور مفادات کا ٹکراوُ اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ نہ صرف بنا رہا بلکہ آج بھی یہی صورتحال ہے، آج ملک جس سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔

 

1:24 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top