اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

شہر اریحا میں زخمی حالت میں گرفتار نوجوان سمیت اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں شہر اریحا کے مقام پر واقع مہاجر کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو فلسطینی شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اریحا میں عقبہ جار کیمپ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی گولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔ ایک فلسطینی کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور کچھ دیر بعد اسرائیلی فوج نے اس کی شہادت کا اعلان کردیا۔

زخمی ہونے کے بعد وہ کئی گھنٹے سڑک پرتڑپتا رہا مگر اسرائیلی قابض فوج نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے اور اسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔

بدھ کواسرائیلی افواج نے شہر اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر اچانک چھاپہ مارا۔ اسرائیلی فوج نے ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا اور اس کے اندر موجود لوگوں سے باہر آنے کو کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین میں صیہونی انتہا پسندی قابل قبول نہیں، اسٹیفن دوجاریک

اسرائیلی فوج نے پیر کی شام ایک آباد کار کی ہلاکت کے جواب میں شمال مشرقی مغربی کنارے کے شہر اریحا اور اس کے دیہاتوں پر مسلسل تیسرے روز بھی اپنا سخت محاصرہ جاری رکھا۔

بدھ  کو مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی افواج اریحا شہر تک رسائی یا اس سے باہر نکلنے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور شہر میں کسی کو داخل ہونے یا باہر جانے سے روکا جا رہا ہے۔ تمام سڑکوں اور شہرکے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کی گئی ہے۔

اسرائیلی افواج نے شہر کے مشرق میں کراما کراسنگ کے قریب فوجی چوکیاں اور عقبہ جبر کیمپ کے قریب جنوبی داخلی راستے، شہر کے شمال میں دو دیگر چوکیوں کے علاوہ شہر اور اس کے دیہات کے ارد گرد دوسری ثانوی چوکیاں قائم کی ہیں۔

عقبہ جبر پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کےدوران تین فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کہ اسرائیلی فوج نے چھ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

گرفتار ہونے والے شہریوں میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جن کی شناخت عبد الناصر ،محمد، صالح، ماهر اورعامر موسى شلون کے ناموں سے کی گئی ہے اور وہ تمام سابقہ قیدی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button