مشرق وسطی

صیہونیوں کے تازہ مظالم اور عالمی برادری کی خاموشی ناقابل برداشت، او آئی سی

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے غرب اردن میں صیہونیوں کے تازہ مظالم کی مذمت کی ہے۔

او آئی سی کے نائب سیکریٹری جنرل سمیر بکر ذیاب نے پیر کے روز جدہ میں ہونے والی نشست میں اعلان کیا کہ صیہونیوں کو سزا سے استثنی ملنے کی جانب سے یقین ہے اسی لئے وہ بآسانی غیرانسانی تازہ مظالم کا ارتکاب کرتا رہتا ہے۔

بکر ذیاب نے کہا کہ صیہونی حکومت عالمی برادری کی نظروں کے سامنے اپنے قبضے، مظالم، فلسطینی سرزمینوں کو ہڑپنے اور صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے اور پوری ڈھٹائی کے ساتھ جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سمیت عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غیرقانونی کالونیوں میں رہنے والے صیہونیوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو نابلس کے مضافات میں واقع حوارہ فلسطینی قصبے اور مضافاتی دیہاتوں پر دھاوا بول کر، فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی۔ نام نہاد عالمی برادری نے اس المناک واقعے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد بن سلمان کے قریبی ججوں پر لٹکی موت کی تلوار

دوسری جانب الجزائر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کیف میں الجزائر کے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون کے حکم پر اس ملک اور اقلیتوں کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

الجزائر کی ویب سائٹ ’’النھار‘‘ کے مطابق کیف میں الجزائر کا سفارت خانہ جو اس ملک میں جنگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا، جلد از جلد دوبارہ کھول دیا جائے گا اور اس کی سربراہی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button