اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام: السلمیہ شہر میں دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور زخمی

شیعیت نیوز: شام کے صوبہ حماہ میں السلمیہ شہر کے مشرقی مضافات میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم گیارہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

شامی ذرائع ابلاغ نے آج پیر 27 فروری کو دوپہر کے وقت حماہ میں السلمیہ شہر کے مشرقی مضافات میں واقع ’’المستریحہ‘‘ گاؤں میں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے چھوڑی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے ایک دھماکے کی اطلاع دی۔

تاہم بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ حما میں واقع السلمیہ کے مشرقی مضافاتی علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے چھوڑی گئی بارودی سرنگ سے عبور کرنے والی ایک گاڑی دھماکے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : مشترکہ فضائی دفاعی مشقیں مدافعین آسمان ولایت 1401 آج رات سے شروع ہوں گی

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یہ دھماکہ المستریحہ نام کے قصبے میں ہوا جہاں ماضی میں داعشی عناصر نے بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی اس دھماکے کے متاثرین کی تعداد نو شہید اور دو زخمی بتائی ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ دھماکہ بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا ہے جس میں اب تک نو شامی شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوچکے ہیں تاہم بعض ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس دھماکے میں گیارہ افراد جا ں بحق ہوئے ہیں۔

آج صبح الحسکہ شہر کے ’’الکلاسہ‘‘ محلے میں رفیدہ اسلامیہ اسکول کے قریب بھی ایک کار میں دھماکہ ہوا اور ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک 70 سالہ خاتون زخمی ہوئی ہے۔

پیر کی صبح، شام کے شمال مشرق میں واقع الحسکہ شہر میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ستر سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

یہ دھماکہ ایک دینی مدرسے کے سامنے ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button