مشرق وسطی

شامی صدر بشار الاسد سے عرب ممالک کی پارلیمنٹس کے سربراہان کی ملاقات

شیعیت نیوز: گذشتہ بارہ سال میں ایک بے مثال قدم اُٹھاتے ہوئے عرب پارلیمنٹس کے اسپیکرز دمشق پہنچے اور شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔

شام کے صدارتی دفتر نے اتوار کی دوپہر اعلان کیا کہ صدر بشار الاسد نے عرب پارلیمٹس کے سربراہان سے ملاقات کی۔

اس صدارتی اعلامیے کے مطابق، ان سربراہان میں عراق، متحدہ عرب امارات، اُردن، فلسطین، لیبیا اور مصر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ساتھ عمان اور لبنان کے وفود کے سربراہان نے شامی صدر سے ملاقات کی۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ اس اجلاس کا مقصد شامی عوام کی مدد کرنا اور حالیہ زلزلہ کی تباہی کے دوران ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے۔

اس ملاقات میں عرب پارلیمنٹس کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ وہ شام کی اس کے عرب ماحول میں واپسی کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں نیٹو اور مغربی ممالک کی جنگ پسندانہ پالیسی مخالف مظاہرہ

اس حوالے سے میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ گذشتہ روز بغداد میں ہونے والے عرب بین الپارلیمانی اجلاس میں شریک ہونے کے بعد متعدد عرب ممالک کے اسپیکرز شامی عوام کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ سفر ایسے وقت میں انجام پایا ہے، جب گذشتہ روز عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ عرب فورمز (عرب لیگ، مشترکہ عرب پارلیمنٹ) میں شام کی واپسی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں۔

انہوں نے گذشتہ روز عرب ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ کی 34ویں کانفرنس میں کہا کہ عرب ممالک تمام پارلیمانی اور حکومتی سطح پر شام کی عرب دنیا میں واپسی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں، تاکہ دمشق بین الاقوامی، علاقائی اور عرب ممالک کے درمیان اپنا موثر کردار ادا کرسکے۔

محمد الحلبوسی نے کہا کہ استحکام، انفراسٹرکچر کی بحالی اور جنگ کی وجہ سے اپنے ملک سے بے گھر ہونے والے شامی بھائیوں کی باعزت واپسی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button