عراق

عراق فوج کے آپریشن کلین اپ میں داعش کے سرغنہ سمیت 17 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: عراق کے صوبوں دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں عراق کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کلین اپ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل یحیی رسول نے کہا ہے کہ اتوار کے روز عراق کے مغربی صوبے الانبار میں داعش کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے سرغنہ سمیت 17 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے دہشت گردی کے خلاف عراقی فوج اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے صوبوں دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں عراق کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کلین اپ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یاد رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز پورے ملک میں داعش کی باقیات کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ داعش اور اس کے مفرور عناصر دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں فلسطینی کی فائرنگ سے دو یہودی آباد کار ہلاک

دوسری جانب عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے الدیوانیه میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے راستے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی عراقی گروہ نے قبول نہیں کی ہے اور رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے فوجی قافلوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں اور امریکی دہشت گردوں کا شکار عراق میں روز کا معمول بن گیا ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی دہشت گرد ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button