دنیا

آکسفورڈ کے طلباء نے صیہونی سفیر زیپی ہوتو ویلی کو چپ کرادیا

شیعیت نیوز: برطانیہ میں صیہونی حکومت کی سفیر زیپی ہوتو ویلی نے ایک نشست کے دوران فلسطینی عوام کو دہشت گرد کہا جس پر نشست میں موجود حاضرین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں صیہونی سفیر زیپی ہوتو ویلی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروگرام میں مقرر کے طور پر بلایا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران انہوں نے فلسطینیوں کو دہشت گرد کہہ کر بلایا جس پر کانفرنس ہال میں موجود طلباء فلسطین کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے احتجاجا ہال سے باہر چلے گئے۔

واقعے کی رونما ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلباء نے صیہونی سفیر کی تقریر کو روک دیا اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، آکسفرڈ یونیورسٹی کے دسیوں طلباء نے صیہونی سفیر کو ایک علمی ماحول میں مدعو کرنے کے خلاف احتجاجی اجتماع بھی منعقد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں جنگ کےخاتمے کیلئے چین کا منصوبہ، اقوام متحدہ حامی، امریکہ مخالف

دوسری جانب حماس نے غرب اردن میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ڈائریکٹر آدم بولوکوس کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے نابلس میں دو دن پہلے شہید ہونے والے بزرگ فلسطینی شہری کے بہیمانہ قتل پر منفی انداز میں رائے زنی کی تھی۔

حماس کے سیاسی اور خارجہ امور کے سربراہ باسم نعیم نے ایک بیان میں بولوکوس کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اونروا کو دیے جانے والے مینڈیٹ کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اونروا عہدیدار کے بیان کو شہید کے خاندان کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا۔

انہوں نے کے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر اونروا کے بیان پر ان کے احتساب کا مطالبہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اونروا سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی کاز کے متعلق اپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیں۔

فلسطینی سیاسی و سرکاری شخصیات نے قابض اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی حمایت کرنے پر اونروا کے ڈائریکٹر کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت فلسطینی عوام کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ۔

بولوکوس نے ایک ٹویٹ میں قابض اسرائیلی فورسز کے چھاپے میں 64 سالہ فلسطینی شہری عبد العزيز الأشقر کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ غلط وقت پر غلط جگہ موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button