مقبوضہ فلسطین

فلسطین میں یہودی آباد کاری یونٹس عالمی برادری کے لیے چیلنج ہے، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں ہزاروں نئے آباد کاری یونٹس کی تعمیر کی منظوری بین الاقوامی قانون اور عالمی برادری کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ قابض ریاست کی فلسطین میں توسیع پسندی اور آباد کاری یونٹس کے خلاف ٹھوس مؤقف اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔

حماس نےایک پریس بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض حکام کی جانب سے کل 3,000 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی منظوری اور کل مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کی بستیوں میں 4,000 نئے مکانات کی توثیق فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کی ٹرین چل پڑی، شہداء سے خیانت نہیں کریں گے، عرین الاسود

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی دشمن نابلس میں ہونے والے جرائم کی قیمت چکائے گا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے نابلس شہر میں صیہونی حکومت کے نئے جرم کے جواب میں کہا کہ دشمن کو اس جرم کی قیمت چکانی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ غزہ میں مقاومت فوجی حوالے سے پوری طرح تیار ہے۔

المیادین نیٹ ورک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں القنوع نے کہا کہ فلسطین کا سرکاری ردعمل اس جرم کے پیمانے کے مطابق ہونا چاہیئے اور قابض حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے سکیورٹی معاہدے اور ہم آہنگی کو ترک کر دینا چاہیئے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کی شددت پسندانہ دائیں بازو کی کابینہ کے خلاف مغربی کنارے اور یروشلم میں ہر قسم کے سکیورٹی کوآرڈینیشن کو روکنے اور بڑے پیمانے پر انقلاب شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

القانوع نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کے ساتھ لامحدود جنگ میں ہیں، خواہ وہ جیلوں کے اندر ہو یا مغربی کنارے میں اور اس مزاحمت کے لیے قوم کی حمایت ضروری ہے۔ کل صیہونی فوج نے نابلس شہر پر حملہ کرکے 10 فلسطینیوں کو شہید اور 102 کو زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button