اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مزاحمت کی ٹرین چل پڑی، شہداء سے خیانت نہیں کریں گے، عرین الاسود

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں سرگرم عرین الاسود گروپ نے زور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی ٹرین چل پڑی ہے۔

عرین الاسود کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی مزاحمت دم توڑ چکی ہے وہ دھوکے میں ہیں۔ ان کی یہ غلط فہمی جلد دور ہوجائے گی۔

عرین الاسود کی قیادت نے سب کو پیغام دیا کہ ’’مغربی کنارے میں مزاحمت کی ٹرین چل پڑی ہےاور اس کا ایندھن اس ملک کے بہترین نوجوانوں کا خون ہے۔‘‘

بیان میں عرین الاسود نے مزاحمت کے خاتمے کے بارے میں قابض دشمن کے بے بنیاد پروپیگنڈے کی تردید کی اور کہا کہ ہم شہداء کی وصیت سے کیسے خیانت کر سکتے ہیں، جنہوں نے اپنے خون اور گولیوں سے ہمارے لیے پیغام لکھا کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے رہیں۔ ان کے خون سے غداری اور بدعہدی نہ کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ہم آخری بار کہتے ہیں کہ جو سمجھنا چاہے سمجھ لے اور جو نہ چاہے وہ جان لے کہ ایک دن آئے گا تب اسے سمجھنے میں دیر ہو چکی ہوگی۔ وہ ذلیل ہو کر کھڑا ہو گا، مایوس اور شکستہ دل ہوگا۔ یہ وہ وقت ہوگا جب فلسطین آزاد ہوگا اور قابض دشمن خائب وخاسر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مصلیٰ باب الرحمت مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ انگ ہے، الشیخ عکرمہ صبری

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سکریٹری جنرل نے مغربی کنارے میں صیہونی افواج کے آج کے جرم کے ردعمل میں کہا کہ مزاحمت بلاشبہ اس کارروائی کا جواب دے گی۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے (بدھ) تاکید کی ہے کہ مزاحمتی قوتیں نابلس میں صیہونی حکومت کے آج کے جرم کا منہ توڑ جواب دے گی۔

اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل نے ایک فوری بیان میں اعلان کیا کہ ’’آج نابلس میں جو کچھ ہوا وہ فلسطینی قوم کے خلاف قابضین کی طرف سے کیا گیا ایک عظیم جرم تھا۔ لہٰذا، مزاحمتی قوتوں کے طور پر ہم پر واجب ہے کہ اس جرم کا بغیر کسی شک و شبہ کے جواب دیں۔‘‘

زیاد النخالہ نے مزید کہا کہ ’’فلسطینی قوم متحد ہے اور دشمن کا مقابلہ کرے گی، انشاء اللہ۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button