جیل بھروتحریک، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن نے بھی بڑا اعلان کردیا
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کراچی کی عہدیداران وکارکنان بھی جیل بھروتحریک میں گرفتاریاں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا ساتھیوں سمیت کل راولپنڈی سے خود گرفتاری دینے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے، لاقانونیت ، ظلم اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے، عوامی غیض و غضب حکمرانوں کی دروازے پر دستک دے رہا ہے، ہم اب چین سے نہیں بیٹھیں گےاور عوام کی خاطر گرفتاری دیں گے،مادر وطن کے حق کیلئے اس رستے پر گامزن رہیں گے۔







