دنیا

کثیر قطبی نظام کے معاملے کو آگے بڑھائیں گے، بیجنگ اور ماسکو کا اتفاق

شیعیت نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ اور ماسکو نے دھونس دھمکیوں اور یک قطبی نظام کے مقابلے کے لئے، متحدہ پالیسی اپنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے سربراہ وانگ یی نے آج صبح روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نیکولائی پاتروشیف سے ملاقات کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران دونوں عہدے داروں نے اسٹریٹیجک اور عالمی امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مشرقی ایشیا سمیت براعظم ایشیا میں امن و استحکام پر زور دیا اور سرد جنگ کے تفکر اور مذہبی اختلافات کی بنیاد پر مقابلہ آرائی کی مخالفت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات

اس دوران یوکرین کی صورت حال اور دونوں ممالک کے گہرے اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ بیجنگ ماسکو کی خارجہ پالیسی میں سرفہرست ہے اور دونوں ممالک کو چاہئے کہ مغربی دنیا کا متحد ہوکر مقابلہ کریں ۔

انہوں نے تائیوان، تبت اور ہانگ کانگ سمیت مختلف معاملات میں روس اور چین کے یکساں اور ناقابل تبدیل مؤقف پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس کی ترک سفیر سےملاقات، ترکی میں قیامت خیززلزلے پر اظہار افسوس اور تعزیت

بدھ کے روز چین کی کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے سربراہ وانگ یی، ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کریں گے۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ بھی اپریل یا مئی کے دوران ماسکو کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button