اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 10 فلسطینی شہری شہید ، 71 زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے فلیش پوائنٹ شہر نابلس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران میں دو مسلح افراد اور تین عام شہریوں سمیت 10 فلسطینی شہری شہید اور کم سے کم 71 کو زخمی کردیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ نابلس شہر پر جارحیت کے دوران قابض فوج کی گولیوں سے10 فلسطینی شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، جن میں 5 شدید زخمی ہیں، اور وہ نابلس کے خصوصی اسپتال رفدیہ سرکاری اسپتال النجاح ہسپتال، التحاد خواتین کا ہسپتال، اور عرب سپیشلسٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اس کی ٹیموں نے نابلس میں تصادم کے دوران  قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے فائر کرنے کے بعد  دم گھٹنے سے 250 افراد کو فرسٹ ایڈ مہیا کی۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوج نے اس کے دوکمانڈروں کوایک گھر میں گھیرلیا تھا جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔ اس کے نتیجے میں دیگرمسلح افراد بھی شامل ہو گئے۔

لڑائی کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں اور مقامی فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوجیوں کی بکتربند گاڑیوں پر پتھروں سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں دو مزاحمتی مقامات پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری

فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جہاد اسلامی کے دونوں کمانڈرشہید ہو گئے ہیں۔ باقی سات افراد میں تین عام شہری شامل ہیں۔ ان میں ایک 72 سالہ شخص اور ایک 14 سالہ لڑکا شامل ہے۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی کارروائی میں قریباً 70 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی دہشت گردوں کے اس تازہ ترین اقدام پر پورے فلسطین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور فلسطینی شخصیتوں اور تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے صیہونیوں کے اس اقدام پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی کاؤنسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نابلس میں ہوئے قتل عام کی تفصیلات اور فلسطینی عوام کے مطالبات سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی نمائندے نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت سال کے آغاز سے اب تک 61 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے جس میں 12 بچے شامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button