مشرق وسطی

شام اور لبنان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، بشار الاسد

شیعیت نیوز: شام اور لبنان کی پارلیمنٹ کی مشترکہ اخوان کمیٹی کے ارکان نے بشار الاسد سے ملاقات کے لئے آج دمشق کا دورہ کیا۔ یہ وفد آج صبح شامی صدر سے ملاقات کے لئے دمشق پہنچا۔

اس موقع پر شامی صدر بشار الاسد نے کہا کہ شام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زلزلہ زدگان کے لئے بھیجی جانے والی امداد پر لبنان کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔

انہوں نے شام و لبنان کے درمیان تعلقات کو بنیادی اور برادرانہ قرار دیا۔

شامی صدر نے کہا کہ یہ برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کی عوام کے مشترکہ مفاد میں سیاسی پالیسیوں اور درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے استعمال ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : دیانتداری کی مرضی نے ہمیں ہمیشہ آزاد اور خودمختار بنایا ہے، جنرل ناصر العاطفی

دوسری جانب لبنانی وفد نے کہا کہ ہمارے دورہ دمشق کا مقصد شامی عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی حمایت ہے۔

وفد کے ارکان نے کہا کہ دو طرف تعلقات کو ہر وسعت دیتے ہوئے اس سطح پر پہنچنا چاہیئے کہ دونوں ممالک کی ایک قوم کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔

اخوان کمیٹی کے اس دورے سے قبل ایک اخبار نے لکھا تھا کہ علی حسن خلیل کی سربراہی میں شام-لبنان کی پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کا ایک وفد دمشق کا دورہ کرے گا۔ جہاں وہ شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، پارلیمینٹیرین اور صدر سے ملاقات کرے گا۔

ادھر لبنان کے سابق رکن پارلیمنٹ امیل لحود نے شام کے خلاف پے در پے صیہونی جارحیت پر عالمی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جارحیت صیہونی حکومت کے جرائم کی نشاندہی کرتی ہیں۔

امیل لحود نے کہا کہ اس صیہونی دشمن نے ہولناک زلزلے میں ملبے تلے پھنسی لاشوں کے نکلنے کا انتظار نہیں کیا اور شام پر میزائل حملہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button