مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی تباہ کن پالیسی ہماری قوم کو جھکا نہیں سکتی، عبدالطیف قانوع

شیعیت نیوز: ’’اسرائیلی تباہ کن پالیسی کی جانب سے حریت پسند مجاہدین اور شہیدوں کے گھر مسمار کرنے ایسی کارروائیاں وحشیانہ جرم، فاشسٹ اسرائیلی رہنماؤں کے دلوالیہ پن اور فلسطینی عوام کے انقلاب کی لہر پر قابو پانے میں ناکامی کی مظہر ہیں۔‘‘

ان خیالات کا اظہار فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبدالطیف قانوع نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔

ترجمان کے بقول:’’اسرائیل اپنی تباہ کن پالیسی پر عمل کر کے فلسطینی قوم کو ڈرانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس کے ذریعے فلسطینیوں کی ثابت قدمی، صبر اور مزاحمت کے آپشن پر ان کے یقین کو متزلزل کر سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے الخلیل اور ان مزاحمت کار ہیروز کو خراج پیش کیا کہ جو وطن اور مقدسات کے تحفظ کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔‘‘

یاد رہے قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح الخلیل شہر میں اشتشہادی آپریشن کرنے والے فلسطینی شہید محمد الجعبری کا گھر بارود سے اڑا دیا تھا۔ الجعبری نے  چند ماہ قبل غرب اردن میں قائم غیر قانونی یہودی بستی میں فائرنگ کر کے اسرائیلی آبادکاروں کو ہلاک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کا سخت جواب دے گا

دوسری جانب کل جمعرات کو میونسپل ملازمین اور اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں العیساویہ پر دھاوا بول دیا اور گاؤں میں مکانات کی مسماری کے احکامات، سمن اور کام روکنے کا عمل معطل کر دیا۔

خبررساں ایجنسی صفا نے عینی شاہدین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض میونسپلٹی کے عملے نے العیساویہ گاؤں کے متعدد محلوں پر دھاوا بول دیا اور متعدد مکانات اور عمارتوں کی تصاویر کھینچیں۔

میونسپلٹی کے ملازمین نے پانچ سے 20 سال قبل تعمیر کیے گئے متعدد مکانات کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے اوردعویٰ کیا کہ وہ بغیر اجازت کے تعمیر کیے گئے تھے۔

عینی شاہدین نے مزید کہا کہ میونسپلٹی کے عملے نے نہ صرف انہدام کے نوٹسز پوسٹ کیے بلکہ بلدیہ کے دفتر میں رپورٹ کرنے کے لیے سمن بھی جاری کیے۔ کچھ نوٹسزمیں زیر تعمیرات مکانات کی تعمیر روکنےکا بھی حکم دیا گیا۔

سیاق و سباق میں قابض میونسپلٹی نے بیت المقدس کے علی ابو صوی کو مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے وادی قدوم محلے میں اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button