دنیا

شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کا سخت جواب دے گا

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو علی الصبح اعلان کیا کہ اگر امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقیں کیں تو وہ سخت جواب دے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اگر واشنگٹن اور سیول ان کے درمیان طے شدہ مشقوں کو آگے بڑھاتے ہیں تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں عالمی فلسطین کانفرنس، ایران، انڈونیشیاء، ملائیشیا، مراکش سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کی شرکت

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان منصوبہ بند مشقیں خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں گی۔

اس سے قبل شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان فضائی مشقوں کے ردعمل میں خبردار کیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے اس ملک کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی پر پیانگ یانگ کی جانب سے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حال ہی میں ’’امریکہ کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کو ایک بڑے ہتھیاروں اور زیادہ خطرناک جنگی علاقے میں تبدیل کرنے کے خطرناک منظر نامے‘‘ کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں الٰہی انقلابی اہداف کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شمالی کوریا نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ کسی بھی امریکی فوجی کارروائی کا سخت ترین جواب دے گا اور اس کے لیے اس کے پاس ’انتہائی تباہ کن ایٹمی قوت‘ جیسی حکمت عملی اور سہولیات موجود ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے دورہ سیئول سے قبل کہا تھا کہ امریکہ جنوبی کوریا کو مزید جدید فوجی ساز و سامان بھیجے گا جن میں F-35 اور F-22 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button