سعودی عرب

مستقبل قریب میں سعودی وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کی بازگشت

شیعیت نیوز: مختلف ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ دورہ دمشق کا ارادہ رکھتے ہیں، جب کہ دمشق اور ریاض کے درمیان بارہ سال سے تعلقات کھٹائی کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے عرب ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان عنقریب دمشق کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک فیصل بن فرحان کے دورہ شام کی تیاریاں جاری ہیں۔

ان رپورٹس کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ کے دورہ شام کی خبریں ایسے موقع پر سامنے آرہی ہیں، جب ریاض اور دمشق کے درمیان گذشتہ بارہ سال سے سفارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں شامی زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امدادی سامان بھی بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے کئی سرغنوں کو گرفتار کر لیا گیا

یاد رہے کہ گذشتہ روز بدھ کے دن اُردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے زلزلہ زدگان سے یکجہتی کے لئے شام کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اردن کے وزیر خارجہ نے بشار الاسد سمیت شام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ امر بھی قابل غور ہے کہ گذشتہ بارہ سالوں کے دوران اردن کی سفارتی خدمات کے سربراہ کا یہ شام کا پہلا دورہ ہے، کیونکہ 2011ء میں قاہرہ میں عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے بعد شام پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اردن نے دیگر عرب ممالک کا موقف اختیار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو 7.7 ریکٹر اسکیل کی شدت سے آنے والے زلزلے نے جنوبی ترکی اور شمالی شام کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

اس تباہ کن زلزلے کے بعد بھی مزید جھٹکوں کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد لقمہ اجل بن گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button