عراق

عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے کئی سرغنوں کو گرفتار کر لیا گیا

شیعیت نیوز: عراق کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے دہشت گرد گروہ داعش کے کئی سرغنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی قومی انٹیلی جنس سروس کی فورسز نے ملک کی سرحدوں کے باہر ایک بے مثال انٹیلی جنس آپریشن میں دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے اور ایک کامیاب آپریشن کے بعد داعش کے کئی سرغنوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے دہشت گرد عراق کے اندر اور ملک سے باہر دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھے۔

مذکورہ سروس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی انٹیلی جنس فورسز نے کئی ممالک میں ان دہشت گردوں کا کامیاب پیچھا کیا اور بالآخر انہیں ایک غیر ہمسایہ ملک سے گرفتار کر لیا گیا، اب ان دہشت گردوں کو عراق منتقل کرکے عدالتی نظام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عراقی خبر رساں ایجنسی (واع) کی رپورٹ کے مطابق، اس بیان میں عراق میں قیام امن اور صلح و سلامتی کے تحفظ کیلئے عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس کی کوششوں پر تاکید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، چین اور روس تعلقات پر امریکہ کو لاحق گہری تشویش میں مزید اضافہ

دوسری جانب عراق کے الفتح اتحاد کے پارلیمانی رکن کریم علیوی نے گذشتہ روز خبر دی کہ امریکی، عراق سے شام بھیجی جانے والی انسانی امداد میں رکاوٹ ایجاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سیاست کی دوہری پالیسی واضح ہے کہ ایک طرف تو امریکہ نے شام میں تباہ کن زلزلہ آنے کے بعد انسانی امداد کے حوالے سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، جبکہ دوسری جانب وہ شمالی شام میں شدت پسند دہشت گرد گروہوں کی تیزی سے مدد بھی کر رہا ہے۔

دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ مدعی ہے کہ شام پر سزار کے قانون کے تحت عائد پابندیوں میں چند دنوں کے لئے نرمی کر دی گئی ہے، جبکہ دمشق حکام اسے جھوٹ اور دھوکہ قرار دے رہے ہیں۔

اسی حوالے سے بشار الاسد کے پریس ایڈوائزر "بثینه شعبان” نے گذشتہ ہفتے کہا کہ ہمیں شام کی انسانی صورتحال پر امریکہ کے تازہ اقدامات پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

امریکیوں کے تمام دعوے حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔ شام پر ظالمانہ پابندیوں میں عارضی اور جزوی نرمی کا امریکی فیصلہ جھوٹ پر مبنی ہے، جس میں حقیقت کا کوئی رنگ نہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button