مقبوضہ فلسطین

سعودی عرب میں قید فلسطینی باپ سلیمان حداد اور بیٹا رہا، عزت الرشق کی تصدیق

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے فلسطینی انجینیر سلیمان حداد المعروف ابو یحییٰ اور ان کے بیٹے یحییٰ کو رہا کردیا ہے۔ رہائی کے بعد دونوں باپ بیٹا ترکیہ کے شہر استنبول چلے گئے ہیں۔

الرشق نےایک پریس بیان میں جس کی ایک کاپی فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو موصول ہوئی ہے سعودی عرب کی جانب سے سلیمان حداد اور ان کے بیٹے کی رہائی کے فیصلے کو درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے سراہا گیا۔

الرشق نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ قدم برادر سعودی عرب کے ساتھ ایک نیا باب کھولنے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا اور باقی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے ذریعے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : افریقی یونین سے اسرائیل کی بطور مبصر تنسیخ اولین ترجیح، ڈاکٹر ابو مرزوق

الرشق نے سعودی عرب اور تمام برادر ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات پر حماس کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ حماس کا تمام مسلمان اور عرب ممالک کے ساتھ تعلق فلسطینی کاز اور عرب و ملت اسلامیہ کی خدمت کے گرد گھومتا ہے۔

حماس کے سینئر رکن نے مزید اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام سعودی برادران کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے صفحے کا آغاز ہوگا اور یہ قدم سعودی عرب میں قید دیگر فلسطینیوں کی رہائی کا باعث بنے گا۔

اکتوبر 2022 میں سعودی حکام نے مملکت میں حماس کے سابق مندوب محمد الخضری کو 3 سال کی حراست کے بعد رہا کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ان 2 فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا جنہیں 2019 میں سعودی عرب میں مزاحمتی محاذ کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے ستمبر 2019 میں سلیمان حداد اور ان کے بیٹے کو فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے ایک گروپ کے ساتھ مزاحمت کی حمایت کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ اکتوبر 2022 میں، ریاض نے سعودی عرب میں حماس تحریک کے نمائندے محمد الخضری کو رہا کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button