مقبوضہ فلسطین

افریقی یونین سے اسرائیل کی بطور مبصر تنسیخ اولین ترجیح، ڈاکٹر ابو مرزوق

شیعیت نیوز: حماس کے شعبہ امور خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا ہے کہ افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں اسرائیل سے مبصر کا درجہ واپس لینا تنظیم کے ایجنڈے کا اولین نقطہ ہونا چاہئے۔

حماس کے شعبہ امور خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ افریقی سربراہی سمٹ جیسے بڑے پلیٹ فارمز پر قابض اسرائیلی ریاست کو نمائندگی دینا فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتے جرائم کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

ڈاکٹر ابو مرزوق اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو افریقہ اور خطے میں اچھوت سمجھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ابو مرزوق نے مزید کہا کہ اسرائیلی ریاست دراصل نو آبادیاتی دور کا تسلسل ہے جسے تاریخی طور پر افریقہ کے لوگ دہائیوں تک گزرتے آئے ہیں۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ انسانی حقوق کی تنظمیں اور عالمی ادارے اسرائیل کو جنوبی افریقہ میں مروجہ نسل پرستی کا سب سے گھناؤنا روپ سمجھتے ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے الجزائر اور جنوبی افریقہ سمیت متعدد افریقی ممالک کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست کو افریقی یونین سے الگ کرنے کی ان تھک کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کے سیکورٹی پلان میں 12 دہشت گرد ہلاک، عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ

دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملے کے نتیجے میں ایک صہیونی کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں ایک فدائی حملے میں ایک صیہونی زخمی ہوگیا۔

صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ کے قریب ایک صہیونی پیٹ میں سرد ہتھیار سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا۔

قابض حکومت کی پولیس نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس کی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچی اور اس حملے کے مرتکب کی تلاش شروع کر دی۔

فلسطینی مقامی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس حملے کے شبے میں 14 سالہ ’’یوسف ابو الہوی‘‘ نامی فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض حکومت کی پولیس نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے پرانے حصے کے دروازے بند کر دیئے اور ایک دیگر فلسطینی کو مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button