عراق

امریکی فوج سمیت کسی بھی ٹیکنیکل ماہر کو عراق میں رہنے کا حق حاصل نہیں، اکرم الکعبی

شیعیت نیوز: عراق کی مقاومتی تحریک النُجَباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معذور ہونے والے مجاہدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے تکفیری قبضے اور دہشت گردی کے خلاف مجاہدین کی خالصانہ قربانیوں کو سراہا۔

شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ جہاد جاری ہے اور محاذ ابھی تک گرم ہے، کیونکہ دشمن میدان میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ و اسرائیل خدا، دین اور انسانیت کے خلاف بر سر پیکار ہیں، مقدس اور مستند اقدار کے پیروکاروں کو ان کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے اس امر کی جانب زور دیا کہ امریکہ سے ہماری کوئی دوستی نہیں، امریکہ ہمارا دشمن ہے اور دشمن رہے گا۔

النُجَباء کے سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا کہ ہم عراقی سرزمین پر امریکی افواج، مشیران، تکینیکی ماہرین اور دیگر فورسز کی موجودگی کو قبول نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ مقاومت کا کوئی اور موقف نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی آئے گی۔

آخر میں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے خون اور زخمیوں کی قربانی کے وسیلے سے تمام حاضرین کو امام زمانہ علیہ السلام کی خدمت اور ان کا سپاہی بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر تحریک الجہاد الاسلامی کی جانب سے رہبر انقلاب کو مبارکباد

دوسری جانب امت واحدہ پاکستان کا وفد علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں عراق کا دورہ کر رہا ہے۔

اس موقع پر عراق کی نمایاں پارلیمانی جماعت الحکمت کے سربراہ سید عمار الحکیم سے ملاقات میں معروف صحافی توقیر ساجد کھرل نے سوال کیا کہ سید عزیز، آپ نے چند ماہ قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور پانچ روز قبل عراق اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی ہے، آپ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بہتری میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں یا اس کے مقاصد کچھ اور ہیں؟۔

اس کے جواب میں سید عمارالحکیم نے کہا کہ یہ دونوں ممالک ہمارے پڑوسی ہیں، چند ماہ قبل عراق میں فٹبال میچ بھی ہوا، جس میں تمام خلیجی ممالک شریک ہوئے، ہم عراق کو اِن ممالک کے لیے میدانِ جنگ نہیں بلکہ کھیل کا میدان بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button