مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ایک ہفتے میں 174 مزاحمتی کارروائیاں

شیعیت نیوز: مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 03-02-2023 سے 09-02-2023 کے دوران مزاحمت کی 174 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین ’’معطی‘‘ کے مطابق اس دوران 7 فلسطینی شہید اور 4 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

فلسطینی ایک جاسوس طیارہ مار گرانے میں کامیاب ہو گئے اور اسرائیلی فوج تعلق رکھنے والی 5 گاڑیوں اور فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا۔

شہریوں نے آبادکاروں کے 15 حملوں کا جواب دیا، جب کہ اس عرصے میں سنگ باری کی 43 کی کارروائیاں، 6 مولوٹوف کاک ٹیلز، اور 5 دھماکہ خیز آلات دیکھے گئے۔

معطی سینٹر نےاپنی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینی علاقوں میں 6 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ 68 پوائنٹس میں تصادم کےواقعات ہوئے۔ فوجی تنصیبات اور گاڑیوں کو نذرآتش کیے جانے کے وقعات ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی درحقیقت ایک انتہائی مبارک اور خدائی واقعہ تھا جس نے بیسویں صدی کے آخر میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا،سیدہ معصومہ نقوی

دوسری جانب اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے گھروں اور تنصیبات کے خلاف مسماری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ان خلاف ورزیو اور مسماری میں اضافہ ہوا ہے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ نے سنہ2023ء کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کے خلاف اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی 43 مسماریوں کی نشاندہی کی ہے۔

مرکز کے مطابق مکانات مسمار کیے گئے۔اریحا میں 10 ، مقبوضہ بیت المقدس میں 10 اور الخلیل 9 شامل ہیں۔

مسماری کے جرائم نے نابلس میں 7 تنصیبات، 3 بیت لحم میں، 3 جنین اور سلفیت میں ایک سہولت کو مسمار کیا گیا۔

بیت المقدس کے مقبوضہ قصبوں میں شہریوں کے مکانات کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے زبردست انہدامی حملے کے خلاف ثابت قدمی کا مشاہدہ کیا گیا، جس میں جبل المکبر اور شعفاط میں ہڑتال اور سول نافرمانی شامل تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button