عراق

مقاومتی بلاک کے پاس جو کچھ بھی ہے، وہ انقلاب اسلامی کی بدولت ہے، انجینئر نصر الشمری

شیعیت نیوز: عراق کی مقاومتی تحریک النُجَباء کے ترجمان انجینئر نصر الشمری نے انقلاب اسلامی کی 44ویں سالگرہ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا اس انقلاب کے وسیلے سے مقاومت، پائیداری اور عالمی استعمار سے مقابلے کی اصطلاحات سے آشناء ہوئی۔

انجینئر نصر الشمری نے استعمار کے خلاف جنگ میں انقلاب اسلامی کے اثرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت اسلامی کو جو کچھ بھی حاصل ہے، انقلاب کی مرہون منت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی اداروں کا چہیتا دہشتگرد معاویہ اعظم شیڈول فور میں ہونے کے باوجود یورپ کی سیر میں مصروف

تحریک النُجَباء کے ترجمان نے جنگ عظیم دوم کے بعد امریکہ کو ایران کے ہاتھوں لگنے والے زناٹے دار طمانچوں کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلا تھپڑ امریکی جاسوس اڈے کی نابودی تھی کہ جسے اس سے قبل دنیا نے مشاہدہ نہیں کیا تھا۔ دوسرا طمانچہ عراق میں امریکی بیس کیمپ ’’عین الاسد‘‘ پر میزائل حملہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ علی اکبر کاظمی نے بھی علامہ ناظرعباس تقوی کی گرفتاری کی مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

انجینئر نصر الشمری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج جہاں بھی عالمی استکبار و صیہونی قبضے و امریکی تسلط کے خلاف جنگ کا میدان سجا ہو، بلاشبہ جمہوری اسلامی ایران کو ہی اس کا سہرا جاتا ہے۔

انہوں نے اس امر کی جانب زور دے کر کہا کہ استکبار کے خلاف ہمارا موقف، ہتھیار اور عزم سمیت جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے، اس انقلاب عظیم کی بدولت ہے۔ ایک ایسا انقلاب کہ جسے شہید سید محمد باقر الصدر (رہ) نے انبیاء کے خواب کی تعبیر قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button