مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصی پر حملوں کا مقصد اس پر قبضہ جمانا ہے، احمد ابو حلیبہ

شیعیت نیوز: فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور منتخب فورم کی یروشلم کمیٹی کے رکن احمد ابو حلیبہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر بڑھتے ہوئے پرتشدد حملوں کے ذریعے اسرائیل ان پر تسلط جمانا چاہتا ہے۔

جمعہ کے روز مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے ابو حلیبہ نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام مسجد اقصیٰ پر قبضہ کر کے  قبلہ اول کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے مشرقی احاطہ میں آبادکاروں کے حالیہ حملے بھی قابض اسرائیلی حکام کی پشت پناہی سے ہوتے چلے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایران بھر میں عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام

ابو حلیبہ نے مزید بتایا کہ ہر روز مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کیلئے یہودی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ کی وجہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے حوصلہ افزائی ہے۔

اس کے علاوہ یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں تلمودی رسومات ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ناقوس بجا کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی شرمناک توہین کا ارتکاب کرتے ہیں۔

ابو حلیبہ نے یہ بات زور دیتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مضافات میں فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی پر قبضہ کرنے، فلسطینیوں کی رہائیشوں کو تباہ کرکے انہیں نقل مکانی پر مجبور کرنے کے علاوہ ہر قسم کے حربے کو بروئے کار لا کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد الاقصیٰ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 7 اداروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کے محاصرے کے باوجود آئندہ سال منعقد ہونے والے ’’بین الاقوامی القدس ویک‘‘ میں حصہ لے کر عرب، مسلم اور مغربی ممالک سے مطالبہ کریں گے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس پر قابض اسرائیلی استعمار کا مقابلہ کرتے فلسطینی شہریوں کی بقا کیلئے ان کی مدد کی اپیل کیلئے ایک منصوبہ تشکیل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button