ایران

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایران بھر میں عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام

شیعیت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44 سالگرہ قومی جوش و ولولہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں ایران کی فضائیں ,ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

بہمن کا مہینہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفیں کی عزت و وقار کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔

ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی ایران، 44 ویں سالگرہ مبارک | ارشاد حسین ناصر

ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ایران کی فضائیں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

ایرانی عوام نے امریکہ و اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے علامتی جنازے بھی نکالے۔

ریلیوں کے اختتام پر قرارداد بھی پاس کی گئی جس میں مغربی ملکوں میں قرآن کریم کی اہانت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں اور دیگر مظلوم اقوام کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی عوام نے اپنی قرار داد میں ایک بار پھر کہا کہ وہ خون کے آخری قطرے تک ولایت فقیہ کے پیرو رہیں گے۔

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایران میں ہزار ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار خبریں نشر کرنے کے لئےموجود ہیں۔ تہران کی عظيم الشان ریلی میں عوام مختلف راستوں اور سمتوں سے آزادی اسکوائر کی جانب رواں دواں ہیں۔

تہران کی عظیم الشان ریلی میں عوام کے ہمراہ اعلی سول اور فوجی حکام کی شرکت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button